Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Ahadees

Mufrad log

نبیء رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، "مفرد لوگ بازی لے گئے" پوچھا گیا، "مفرد لوگ کون ہیں يا رسول الله ؟" ارشاد فرمایا، "اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور عورتیں" (رواہ مسلم) رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالٰی فرماتے ہیں، "میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ رہتا ہوں اور جب وہ میرا ذکر کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں، پس اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرے تو میں بھی اسے اپنے دل  میں یاد کرتا ہوں، اگر وہ مجھے کسی مجمع کے اندر یاد کرے تو میں اسے اس سے بہتر مجمع (یعنی ملائکہ) کے اندر یاد کرتا ہوں" (متفق علیہ) آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے، "اللہ کا ذکر اس کثرت سے کرو کہ لوگ تمہیں دیوانہ (پاگل) کہنے لگیں" (رواہ احمد) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، "اھلِ جنت کو اپنی زندگی کے صرف اس لمحے پر حسرت ہو گی جو اللہ کے ذکر کے بغیر گزرا" (رواه الطبرانى والبیهقی) آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے، "وہ ذکرِ الٰہی جسے کراماً کاتبین (فرشتے) نہیں سنتے (یعنی ذکرِ خفی)، اس ذکر...

Nimaz chorna

باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت،  مفہوم حدیث:  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  فرض نماز نہ چھوڑنا کیونکہ جو جان بوجھ کر فرض نماز چھوڑ دیتا ہے تو اس سے اللہ کی ذمہ داری ختم ہوجاتی ہے،  شراب نوشی مت کرنا کیونکہ یہ ہر برائی کی جڑ ہے  (مجمع الزوائد، جلد 4،  صفحہ 391، حدیث 7110،  کتاب الوصیہ،  راوی: حضرت معاذ رضی اللہ عنہ،  ناشر: دارالفکر، بیروت)

Neki kar ke ahsan jatlana

نیکی کر کے احسان جتلان (جنت سے محروم کر دینے والا عمل) " سیّدنا عبد الله بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:   "احسان جتلانے والا، والدین کا نافرمان اور ہمیشہ شراب پینے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا۔" (سنن النسائی: حدیث: 5675، سلسلۃ الحادیث صحیحۃ: حدیث: 670)

Bhai bhai

ایک مرتبہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ آنسو بہاتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کپڑے کے کونے سے آنسو پونچھتے ہوئے عرض کیا ’’یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کے درمیان رشتہ اخوت و بھائی چارہ قائم کیا لیکن مجھے کسی کا بھائی نہیں بنایا؟‘‘ ان کا یہ محبت بھرا شکوہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے، انہیں اپنے ساتھ بٹھایا پھر اپنے سینہ سے لگا کر فرمایا ’’تم دنیا و آخرت میں میرے بھائی ہو۔‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے مجمع عام میں خطاب کر کے اعلان فرمایا: ’’لوگو! یہ علی میرا بھائی ہے یہ علی میرا بھائی ہے‘‘ (رواہ الترمذی ۳۶۵۴)

Mangaitor ko ek nazar daikna jaiz hay

منگیتر کو ایک نظر دیکھ لینا جائز ہے  ___________________________ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ   ''میں نے عہد رسالت میں ایک عورت کو پیغام نکاح بھیجا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا کہ کیا تو نے اسے دیکھا ہے ؟ میں نے عرض کیا ، نہیں - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اسے دیکھ لو ، اس طرح زیادہ توقع ہے کہ تم میں الفت پیدا ہو جائے - ( صیح ابن ماجہ # 1511 )

Mangni ke bad larke aur larki ka bahami mail jhool

منگنی کے بعد لڑکے اور لڑکی کا باہم میل جول  ______________________________ _____ جب تک نکاح نہیں ہو جاتا لڑکا اپنی منگیتر کے لئے غیر محرم ہی رہے گا اور غیر محرم سے خلوت و تنہائی اختیار کرنا ، یا میل جول بڑھانا ، یا اکٹھے گھومنا پھرنا ، یا اس کا کوئی قابل ستر عضو دیکھنا ، سب حرام ہے جیسا کہ مندرجہ ذیل حدیث سے ثابت ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا '' جو شخص اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ہرگز کسی ایسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کرے جس کے ساتھ کوئی محرم رشتہ دار نہ ہو کیوں کہ (ایسی صورت میں ) ان دونوں کا تیسرا ساتھ شیطان ہوتا ہے - (احمد # 339/3) حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : '' خبردار ! جو آدمی بھی کسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار کرتا ہے ان دونوں کا تیسرا (ساتھی ) شیطان ہوتا ہے - (ترمزی # 2125) رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عورتوں کے ساتھ تنہائی میں ملاقات سے باز رہو ایک انصاری نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! دیور کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ...

Qurbani

جو شخص قربانی کی استطاعت نہیں رکھتا ایسے شخص کے لیے رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: اپنے بال کاٹ لو، ناخن اور مونچھیں کاٹ لو اور زیر ناف کی صفائی کر لو. الله كے نزدیک تمہاری یہی کامل قربانی ہے. سنن ابو داؤد 2789 سنن نسائی 4370

Termazi Hadees 527

نبی صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی والےدن اس وقت تک کچھ نہ کھاتے تھے جب تک (عید الاضحی کی) نماز نہ پڑھ لیتےتھے،- امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتےہیں کہ اہل علم کےنزدیک عید الاضحی کے دن عید کی نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا مستحب ہے (ترمذی، حدیث 527، ...

Bad ghumani se bacho

رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ 1۔تم بدگمانی سے بچواس لیے کہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے۔ 2۔اور نہ کسی کے عیبوں کو تلاش کرو 3۔اور نہ تجسس کرو 4۔اور نہ ایک دوسرے سے حسد کرو 5۔اورنہ غیبت کرو 6۔اور نہ بغض رکھو 7۔اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو 8۔اور کسی مسلمان کےلیے جائز نہیں کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ ناراض رہے (صحیح بخاری)۔

Kitabul adaab Bukhari

رسول (صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا، اے عائشہ(رضي اللہ تعالی عنہ)! کیا تم نے کبھی مجھے بری یا گندی زبان میں بات کرتے سنا ؟ یاد رکھو قیامت کے دن وہ لوگ الله کی نظر میں سب سے برے ہوں گے جنھیں لوگ علیحدہ کر دیں یا ان سے کنارہ کر لیں تا کے انکی فحش زبان یا گناہ سے اپنے آپ کومحفوظ رکھ سکیں. بخاری، کتاب الاداب، جلد:73

Sb se barha gunah

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ کے ہاں کونسا گناہ سب سے بڑاہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ تو اللہ کا کوئ شریک ٹھراۓ حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے ۔۔ اس پر میں نے کہا بے شک یہ عظیم گناہ ہے۔۔ پھر میں نے دریافت کیا اسکے بعد کونسا گناہ بڑا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کرے کہ اسے کھلانا پڑے گا۔۔ میں نے پھر عرض کیا اس کے بعد کس گناہ کا درجہ ہے، ارشاد ہوا یہ کہ تو پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے  صحیح بخاری ۔ التفسیر باب 3،حدیث 447 7

Waleedain

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ منبر کے قریب ہو جاو ہم لوگ حاضر ہوگئے۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر کے پہلے درجہ پر قدم مبارک رکھا تو فرمایا آمین،جب دوسرے پر قدم رکھا تو فرمایا آمین، جب تیسرے پر قدم رکھا تو فرمایا آمین،جب آپ خطبہ سے فارغ ہو کر نیچے اترے تو ہم نے عرض کیا کہ ہم نے آج آپ سے(منبر پر چڑھتے ہوئے) ایسی بات سنی جو پہلے کبھ ی نہیں سنی۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ اسوقت جبرائیل علیہ السلام میرے سامنے آئے تھے۔(جب پہلے درجہ پر میں نے قدم رکھا تو)انہوں نے کہا ہلاک ہو جائے وہ شخص جس نے رمضان کا مبارک مہینہ پایا۔ پھر بھی اسکی مغفرت نہ ہوئی۔میں نے کہا آمین پھر جب میں دوسرے درجہ پر چڑھا توانہوں سے کہا ہلاک ہو جائے وہ شخص جس کے سامنے آپ کا ذکر مبارک ہو اور وہ درود نہ بھیجے میں نے کہا آمین۔جب میں تیسرے درجہ پر چڑھا تو انہوں نے کہا ہلاک ہو وہ شخص جس کے سامنے اسکے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پاویں اور وہ اسکو جنت میں داخل نہ کروائیں۔میں نے کہا آمین۔ (رواہ البخاری و الحاکم )

Hath pe mehndi

ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پردے کے پیچھے سے خط دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اگر تم عورت ہو تو کم سے کم اپنے ہاتھوں کو مہندی سے رنگ لیا ہوتا "تاکہ پہچانا جائے یہ عورت کا ہاتھ ہے اور ہاتھ سے کچھ لیتے ہوئے ہاتھ نہ چھوئے جائیں" ابو داؤد جلد 3 حدیث 76 5

Raston par betny ki mumaniat

راستوں پر بیٹھنے کی ممانعت اور راستوں کے حقوق کی ادائیگی حدیث :- حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- "تم راستوں پر بیٹھنے سے بچو" صحابہ نے عرض کیا "یا رسول اللہ ہمیں اپنی مجلسوں میں بیٹھے بغیر چارہ نہیں ہم وہاں باتیں کرتے ہیں" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- "اگر تم بیٹھنا ہی چاہتے ہو تو پھر راستہ کا حق ادا کرو"  عرض کیا:- "راستہ کا حق کیا ہے؟" فرمایا:- "نگاہیں نیچی رکھنا، ایذارسانی سے باز رہنا اور سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم کرنا اور بری باتوں سے روکنا" مسلم جلد 3 کتاب اللباس الزینۃ حدیث 85 9

Lailatul qadar ki alamat

لیلۃ القدر کی علامات اور نشانیاں پہلی علامت :  صحیح مسلم شریف میں ابی بن کعب رضي اللہ تعالی عنہ سے ثابت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ لیلۃ القدر کی علامات میں یہ بھی ہے کہ اس صبح سورج طلوع ہو تو اس میں تمازت نہيں ہوتی ۔ صحیح مسلم حدیث نمبر ( 762 ) ۔ دوسری علامت : صحیح ابن خزیمہ اورمسند طیالسی میں صحیح سند کےساتھ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ( لیلۃ القدر معتدل نہ توگرم  اورنہ ہی سرد ہوتی ہے ، اس دن صبح سورج کمزور اورسرخ طلوع ہوتا ) یعنی تمازت نہیں ہوتی ۔ صحیح ابن خزيمہ حدیث نمبر ( 2912 ) مسند الطیالسی ۔ تیسری علامت :  امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ واثلہ بن اسقع رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث بیان کی ہے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ( لیلۃ القدر روشن رات ہوتی ہے نہ توگرم اورنہ ہی سرد ہوتی اوراس میں کوئي ستارہ نہيں پھینکا جاتا ، یعنی شہاب ثاقب نہيں گرتا ) اسے طبرانی کبیر میں روایت کیا گيا ہے ، دیکھیں مجمع الزوائد ( 3 / 179 ) مسند احمد ۔

Maskeen

ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻦ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ ؟ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﻥ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ؟ ﺭﺳﻮﻝ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﺍﻥ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻋﺎ ﮐﯿﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ، ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﮑﯿﻦ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮐﮫ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﮑﯿﻦ ﻓﻮﺕ ﮐﺮ ﺍﻭﺭ )ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻥ ( ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺴﮑﯿﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎ - ﺳﯿﺪﮦ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﺭﺽ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ! ﯾﮧ ﮐﺲ ﻟﺌﮯ ؟ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ! ﯾﮧ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﮧ ﻣﺴﮑﯿﻦ ﻣﺎﻟﺪﺍﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﭼﺎﻟﯿﺲ ﺳﺎﻝ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ، ﺍﮮ ﻋﺎﺋﺸﮧ ! ﺗﻮ ﻣﺴﮑﯿﻦ ﮐﻮ ﺧﺎﻟﯽ ﻧﮧ ﻟﻮﭨﺎ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﮐﮭﺠﻮﺭ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺣﺼﮧ ﮨﯽ ﺩﮮ ﺩﮮ ،، ﻋﺎﺋﺸﮧ ﺗﻮ ﻣﺴﮑﯿﻨﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﮐﺮ ، ﺑﮯ ﺷﮏ ﻗﯿﺎﻣﺖ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺗﺠﮭﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﮐﺮﮮ ﮔﺎ - **ﺑﯿﮩﻘﯽ ﺷﺐ ﺍﻻ ﺍﯾﻤﺎﻥ #١٠٥٠٧ ، ﺍﻻ ﺣﺎ ﺩﯾﺚ ﺍﻟﺼﺤﯿﺤﮧ # ٢١٨/٢/

Sahi bukhari:Rozai ke bayan main

صحیح بخاری روزے کے بیان میں  باب : جو شخص فوت ہو جائے اور اس پر روزوں کی قضاء واجب ہو تو ....؟ حدیث نمبر : 950 ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جو شخص مر جائے اور اس پر روزوں کی قضاء واجب ہو تو اس کا وارث اس کی طرف سے روزے رکھ لے۔ حدیث نمبر : 951 سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! میری والدہ فوت ہو گئی ہے اور ان پر ایک مہینے کے روزے باقی ہیں، کیا میں ان کی طرف سے (ان کے) قضاء (روزے) رکھ لوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ ہاں، اللہ کا قرض ادا کر دینا سب سے زیادہ استحقاق رکھتا ہے۔”

Jannat ka darwaza

Sahi bukhari 5885

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے ان مردوں پر لعنت بھیجی جو عورتوں جیسا چال چلن اختیار کریں اور ان عورتوں پر لعنت بھیجی جو مردوں جیسا چال چلن اختیار کریں. صحیح بخاری 5885