Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Hamd O Naat(layrics)

Huzoor aye to kya kya sath naimat le ke aye hain

حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں اخوت ، علم وحکمت ، آدمیت لے کے آئے ہیں کہا صدیق نے میری صداقت ان کا صدقہ ہے عمر ہیں ان کے شاہد وہ عدالت لے کے آئے ہیں کہا عثمان نے میری سخاوت ان کا صدقہ ہے علی دیں گے شہادت وہ شجاعت لے کے آئے ہیں رہے گا یہ قیامت تک سلامت معجزہ ان کا وہ قرآن میں نور و ہدایت لے کے آئے ہیں خدا نے رحمت للعالمیں خود ان کو فرمایا قسم اللہ کی رحمت ہی رحمت کے کے آئے ہیں قناعت ، حریت ، فکر وعمل ، مہر و وفا ، تقوی وہ انساں کے لیے عظمت ہی عظمت لے کے آئے ہیں حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں اخوت ، علم وحکمت ، آدمیت لے کے آئے ہیں

Meri qismat men b aisa koi sajda kr dy,

Meri qismat men b aisa koi sajda kr dy, Jo mere sary gunahon ka mudawa kr dy Sari dunya se chhura kr mujy apna kr dy, Meri mitti ko Khudaya tu ab sona kr dy Me tera chahny wala hun mgr hy hasrat, Jin ko tu chahta hy muj ko b wesa kr dy Ek nzar apny gunahgar py kr k MAULA, Apni rehmat ka szawar hmesha kr dy Jis traf chahun faqat tery hi jalwy dekhun , Shauq.e.ulfat ko mery had se ziyada kr dy

Zary Zary se tera zikar bayan hota hay

ذرے ذرے سے ترا ذکر بیاں ہوتا ہے کتنا پر نور و دلکش وہ سماں ہوتا ہے جستو جو بھی کرے اس پہ عیاں ہوتا ہے وہ جو دھڑکن کی طرح دل میں نہاں ہوتا ہے اور جو ملنا ہو تو جبرائیل کے پر جلتے ہیں لا مکانوں سے پرے تیرا مکاں ہوتا ہے ہر کسی کو تیرے ہونے کا دلاتا ہے یقیں ایک اک ذرے میں جو تیرا نشاں ہوتا ہے جس پہ کھل جائیں تری شانِ کریمی کے رموز اس کی تنہائی میں آباد جہاں ہوتا ہے...!!! یاد کرتا ہے اسی وقت یہ خود غرض تجھے جب بھی پڑ جائے مصیبت یا پریشاں ہوتا ہے مجھ پہ احسان ہے ورنہ تو اے ربِ عزت ترا ارمان سے کب ذکر بیاں ہوتا ہے...!!!