نماز نفس کی عزت ہے اولیاء کی قسم نماز دین کی حرمت ہے اوصیاء کی قسم نماز حسن شرافت ہے انبیاء کی قسم نماز قصّہ وحدت ہے کبریا کی قسم نماز خیرالعمل کی طرف بلاتی ہے نماز عشق خدا کا ہنر سکھاتی ہے نماز عـبد کو معبود سے ملاتی ہے نماز گفتگو اللہ سے کراتی ہے یہی نماز گناہوں سے بھی بچاتی ہے نماز قبر تلک ساتھ ساتھ جاتی ہے نماز وہ ہے جو فاقوں میں مصطفیۖ نے پڑھی جگا کے اپنے ہی قاتل کر مرتضی نے پڑھی جو چکیوں کی مشقت میں فاطمہ نے پڑھی گلے لگا کے زہر کو جو مجتبی نے پڑھی جو چاہتا ہے کہ عظمت نماز کی دیکھے میرے حسین کا وہ سجدہ آخری دیکھے پڑھی نماز جو عابد نے پشت ناقہ پر ادا کیا جسے باقر نے سختیاں سہہ کر بیاں کیا جسے جعفر نے بر سر منبر رکوع میں برسوں رہے جس کے کاظم مضطر رضا نے لب پہ سریع الرضا سجا کے پڑھی تـقی نے تـقـوی بوطالبی بتا کے پڑھی نقی نے نـقـوت باطل مٹا مٹا کے پڑھی اور عسکری نے خبر آخری سنا کے پڑھی پس نماز مصّـلہ پہ رو رہا ہے کوئ امام عصر ہے اور حجت خدا ہے وہی وہ خیمہ گاہ وہ سیدانیاں وہ ذکر خـدا جہاں مصّـلہ پہ زینب، رباب اور فـضّـہ حسن ک...