حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ کے ہاں کونسا گناہ سب سے بڑاہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ تو اللہ کا کوئ شریک ٹھراۓ حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے ۔۔ اس پر میں نے کہا بے شک یہ عظیم گناہ ہے۔۔ پھر میں نے دریافت کیا اسکے بعد کونسا گناہ بڑا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کرے کہ اسے کھلانا پڑے گا۔۔ میں نے پھر عرض کیا اس کے بعد کس گناہ کا درجہ ہے، ارشاد ہوا یہ کہ تو پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے
صحیح بخاری ۔ التفسیر باب 3،حدیث 4477
Comments
Post a Comment