حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ منبر کے قریب ہو جاو ہم لوگ حاضر ہوگئے۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر کے پہلے درجہ پر قدم مبارک رکھا تو فرمایا آمین،جب دوسرے پر قدم رکھا تو فرمایا آمین، جب تیسرے پر قدم رکھا تو فرمایا آمین،جب آپ خطبہ سے فارغ ہو کر نیچے اترے تو ہم نے عرض کیا کہ ہم نے آج آپ سے(منبر پر چڑھتے ہوئے) ایسی بات سنی جو پہلے کبھی نہیں سنی۔
آپ نے ارشاد فرمایا کہ اسوقت جبرائیل علیہ السلام میرے سامنے آئے تھے۔(جب پہلے درجہ پر میں نے قدم رکھا تو)انہوں نے کہا ہلاک ہو جائے وہ شخص جس نے رمضان کا مبارک مہینہ پایا۔ پھر بھی اسکی مغفرت نہ ہوئی۔میں نے کہا آمین پھر جب میں دوسرے درجہ پر چڑھا توانہوں سے کہا ہلاک ہو جائے وہ شخص جس کے سامنے آپ کا ذکر مبارک ہو اور وہ درود نہ بھیجے میں نے کہا آمین۔جب میں تیسرے درجہ پر چڑھا تو انہوں نے کہا ہلاک ہو وہ شخص جس کے سامنے اسکے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پاویں اور وہ اسکو جنت میں داخل نہ کروائیں۔میں نے کہا آمین۔
(رواہ البخاری و الحاکم )
Comments
Post a Comment