راستوں پر بیٹھنے کی ممانعت اور راستوں کے حقوق کی ادائیگی
حدیث :- حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:- "تم راستوں پر بیٹھنے سے بچو"
صحابہ نے عرض کیا "یا رسول اللہ ہمیں اپنی مجلسوں میں بیٹھے بغیر چارہ نہیں ہم وہاں باتیں کرتے ہیں"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- "اگر تم بیٹھنا ہی چاہتے ہو تو پھر راستہ کا حق ادا کرو"
عرض کیا:- "راستہ کا حق کیا ہے؟"
فرمایا:- "نگاہیں نیچی رکھنا، ایذارسانی سے باز رہنا اور سلام کا جواب دینا اور اچھی بات کا حکم کرنا اور بری باتوں سے روکنا"
مسلم جلد 3 کتاب اللباس الزینۃ حدیث 859
Comments
Post a Comment