منگنی کے بعد لڑکے اور لڑکی کا باہم میل جول
______________________________ _____
جب تک نکاح نہیں ہو جاتا لڑکا اپنی منگیتر کے لئے غیر محرم ہی رہے گا اور غیر محرم سے خلوت و تنہائی اختیار کرنا ، یا میل جول بڑھانا ، یا اکٹھے گھومنا پھرنا ، یا اس کا کوئی قابل ستر عضو دیکھنا ، سب حرام ہے جیسا کہ مندرجہ ذیل حدیث سے ثابت ہے :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا '' جو شخص اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ہرگز کسی ایسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار نہ کرے جس کے ساتھ کوئی محرم رشتہ دار نہ ہو کیوں کہ (ایسی صورت میں ) ان دونوں کا تیسرا ساتھ شیطان ہوتا ہے -
(احمد # 339/3)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : '' خبردار ! جو آدمی بھی کسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار کرتا ہے ان دونوں کا تیسرا (ساتھی ) شیطان ہوتا ہے -
(ترمزی # 2125)
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عورتوں کے ساتھ تنہائی میں ملاقات سے باز رہو ایک انصاری نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! دیور کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، وہ موت ہے -
(بخاری #5232)
Comments
Post a Comment