Skip to main content

Posts

Kitabul adaab Bukhari

رسول (صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا، اے عائشہ(رضي اللہ تعالی عنہ)! کیا تم نے کبھی مجھے بری یا گندی زبان میں بات کرتے سنا ؟ یاد رکھو قیامت کے دن وہ لوگ الله کی نظر میں سب سے برے ہوں گے جنھیں لوگ علیحدہ کر دیں یا ان سے کنارہ کر لیں تا کے انکی فحش زبان یا گناہ سے اپنے آپ کومحفوظ رکھ سکیں. بخاری، کتاب الاداب، جلد:73

Hazrat Hanzala(R.A)

وہ صحابی رضی اللہ عنہ جنکے جنازہ کو فرشتوں نے غسل دیا تھا، اُن کا نام حضرت حنظلہ بن ابی عامر الانصاری رضٰی اللہ عنہ تھا۔ اسی وجہ سے آپ کو "غسیل الملائکۃ" کا لقب ملا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی ابھی نئی نئی شادی ہوئی تھی، جب صبح ہوئی تو جہاد کی پکارنے ان کو بے قرارکردیااور آپ نے اپنی تلوارلٹکائی اورذرہ پہن کر نکل پڑے ،میدان احدمیں آپ نے ابوسفیان کو دیکھا اوراس پروارکرنے کے لیے لپکے ،مگراس کی چیخ وپ کارپر بہت سے شہسوارقریش جمع ہوگئے اورانھوں نے حضرت حنظلہؓ کو شہیدکردیا۔جب نبی کریمﷺ کو اس کی اطلاع ملی تو آپ نے ارشادفرمایا: انی رأیت الملائکۃ تغسل حنظلہ بین السمائ والارض بمائ المزن فی صحاف الفضۃ۔ میں نے دیکھا ہے کہ فرشتے حنظلہ کو آسمان وزمین کے درمیان چاندی کے برتن سے بادلوں کے پانی سے نہلارہے ہیں۔﴿دلائل النبوۃ لابی نعیم﴾ یہ سن کر صحابہ ان کی طرف دوڑے تودیکھا کہ ان کے سر سے پانی ٹپک رہاہے۔ جب ان کی اہلیہ سے حالات دریافت کے لیے گئے تو پتہ چلاکہ وہ صبح شوق جہادمیں بغیر نہائے ہی نکل گئے تھے ۔

Sb se barha gunah

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ کے ہاں کونسا گناہ سب سے بڑاہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ تو اللہ کا کوئ شریک ٹھراۓ حالانکہ اس نے تجھے پیدا کیا ہے ۔۔ اس پر میں نے کہا بے شک یہ عظیم گناہ ہے۔۔ پھر میں نے دریافت کیا اسکے بعد کونسا گناہ بڑا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ تو اپنی اولاد کو اس ڈر سے قتل کرے کہ اسے کھلانا پڑے گا۔۔ میں نے پھر عرض کیا اس کے بعد کس گناہ کا درجہ ہے، ارشاد ہوا یہ کہ تو پڑوسی کی بیوی سے زنا کرے  صحیح بخاری ۔ التفسیر باب 3،حدیث 447 7

Waleedain

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ منبر کے قریب ہو جاو ہم لوگ حاضر ہوگئے۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر کے پہلے درجہ پر قدم مبارک رکھا تو فرمایا آمین،جب دوسرے پر قدم رکھا تو فرمایا آمین، جب تیسرے پر قدم رکھا تو فرمایا آمین،جب آپ خطبہ سے فارغ ہو کر نیچے اترے تو ہم نے عرض کیا کہ ہم نے آج آپ سے(منبر پر چڑھتے ہوئے) ایسی بات سنی جو پہلے کبھ ی نہیں سنی۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ اسوقت جبرائیل علیہ السلام میرے سامنے آئے تھے۔(جب پہلے درجہ پر میں نے قدم رکھا تو)انہوں نے کہا ہلاک ہو جائے وہ شخص جس نے رمضان کا مبارک مہینہ پایا۔ پھر بھی اسکی مغفرت نہ ہوئی۔میں نے کہا آمین پھر جب میں دوسرے درجہ پر چڑھا توانہوں سے کہا ہلاک ہو جائے وہ شخص جس کے سامنے آپ کا ذکر مبارک ہو اور وہ درود نہ بھیجے میں نے کہا آمین۔جب میں تیسرے درجہ پر چڑھا تو انہوں نے کہا ہلاک ہو وہ شخص جس کے سامنے اسکے والدین یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کو پاویں اور وہ اسکو جنت میں داخل نہ کروائیں۔میں نے کہا آمین۔ (رواہ البخاری و الحاکم )

Dua

ﻣُﺠﮫ ﻛﻮ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ ﭘﺎﮎ ﺩِﻝ ﺟﻮ ﺗﻴﺮﮮ ﻗﻴﺎﻡ ﻛﮯ ﻗﺎﺑِﻞ ﻫﻮ- ﻳﺎ ﺍﻟﻠﻪ! ﻣُﺠﮫ ﻛﻮ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ ﭘﺎﮎ ﻧﻈﺮ ﺟِﺲ ﻣﻴﮟ ﻛﺴﻰ ﻛﮯ ﻟﺌﮯ ﺣﺴﺪ ﻧﮧ ﻫﻮ- ﻳﺎ ﺍﻟﻠﻪ! ﻣُﺠﮫ ﻛﻮ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ ﭘﺎﮎ ﻧِﯿّﺖ ﺟﻮ ﻣُﺠﮫ ﻛﻮ ﻣﻴﺮﻯ ﺩُﻋﺎﺅﮞ ﻛﻰ ﻗﺒﻮﻟﻴﺖ ﻛﺎ ﻳﻘﻴﻦ ﺩﮮ- ﺁﻣﻴﻦ ﻳﺎ ﺭَﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﻴ ﻦ

Sabq amooz

ایک دن ایک شخص اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ گاڑی میں سفر کررہا تھا۔ راستے میں ایک آدمی کھڑا ملا تو اس شخص نے پوچھا کہ تم کون ہو ؟ اس نے جواب دیا میں "مال ہوں" اس شخص نے اپنی بیوی اوربچوں سے پوچھا کہ کیا ہم اس کو اپنے ساتھ سوار کرلیں ؟ سب نے مل کر کہا کہ بالکل ! مال کے ذریعہ ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں اور جو چاہیں خرید سکتےہیں۔ پھر مال ان کے ساتھ سوار ہوا۔ گاڑی آگے چلی تو ایک اور آدمی ملا۔ تو باپ نے پوچھا  کہ تم کون ہو؟ اس نے جواب دیا میں" طاقت اور منصب ہوں" باپ نے اپنی بیوی اور بچوں سے پوچھا کہ کیا ہم اس کو بھی اپنے ساتھ سوار کرلیں؟ سب نے مل کر ایک آواز میں‌کہا: بالکل ! طاقت اور منصب کے ذریعہ ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں اور جو چاہیں خرید سکتےہیں۔ پھر طاقت اور منصب بھی ان کے ساتھ سوار ہوا۔ اور اسی طرح دنیاوی لذتوں اور شہوتوں میں مبتلا لوگوں سے ان کو سامنا پڑتا رہا ۔ یہا ں تک کہ ایک اور آدمی ملا ۔ باپ نے پوچھا کہ تم کون ہو؟ اس نے کہا " میں دین ہوں" باپ ، بیوی اور بچوں نے مل کر ایک آواز میں کہا کہ ابھی اس کا وقت نہیں !ہم...

Hath pe mehndi

ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پردے کے پیچھے سے خط دیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اگر تم عورت ہو تو کم سے کم اپنے ہاتھوں کو مہندی سے رنگ لیا ہوتا "تاکہ پہچانا جائے یہ عورت کا ہاتھ ہے اور ہاتھ سے کچھ لیتے ہوئے ہاتھ نہ چھوئے جائیں" ابو داؤد جلد 3 حدیث 76 5