منگیتر کو ایک نظر دیکھ لینا جائز ہے ___________________________ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ''میں نے عہد رسالت میں ایک عورت کو پیغام نکاح بھیجا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا کہ کیا تو نے اسے دیکھا ہے ؟ میں نے عرض کیا ، نہیں - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اسے دیکھ لو ، اس طرح زیادہ توقع ہے کہ تم میں الفت پیدا ہو جائے - ( صیح ابن ماجہ # 1511 )