بیٹیاں ،بہنیں جنت کی ضامن
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"جو لڑکیوں کے بارے میں آزمایا جائے اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے تو وہ لڑکیاں ان کے لئے جہنم کی آگ سے ڈھال بن جائیں گی" (مسلم)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس شخص کے یہاں بچی پیدا ہوئی اور اس نے جاہلیت کے طریقے پر زندہ درگور نہیں کیا اور نہ اس کو حقیر و ذلیل سمجھا اور نہ لڑکوں کو اس کے مقابلے میں ترجیح دی تو اللہ تعالیٰ اسی شخص کو جنت میں داخل فرمائے گا"
(ابوداؤد)
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی نقل کرتے ہیں کہ "جس شخص نے 3 لڑکیوں یا 3 بہنوں کی سرپرستی کی اور ان کے ساتھ شفقت و محبت کا معاملہ کیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں بے نیاز کردے تو ایسے شخص کے لئے اللہ تعالیٰ جنت واجب کر دیتا ہے"
اس پر کسی نے دریافت کیا کہ اگر 2 ہی ہوں تو آپ نے فرمایا:
"2 لڑکیوں کی سرپرستی پر بھی یہی ثواب ملے گا "(بخاری)
Comments
Post a Comment