اپنی نیکیاں ٹوٹے ہوئے برتن میں جمع نہ کرو
.
.
تم وضو احسن طریقے سے کرتے ہو
لیکن پانی کا ضیاع کرتے ہو
(اللہ حد سے گزرنے والوں کو ناپسند کرتا ہے) سورة الأنعام 141
*****************
تم فقیروں اور غریبوں پر بہت بڑی رقم خرچ کرتے ہو
لیکن انہیں ذلیل اور تنگ بھی کرتے ہو (احسان جتلا کر)
(اپنی خیرات کو احسان جتا کر اور ایذا پہنچا کر برباد نہ کرو)
سورہ البقرہ264
***************
تم رات کو قیام کرتے ہو اور دن کو رب کی اطاعت کرتے ہو
لیکن تم قطع رحمی بھی کرتے ہو (رشتہ داروں سے لین دین بول چال بند )
(تم اپنی نیکیاں بر باد کر رہے ہو اگر تین دن سے زیادہ بول چال بند رکھتے ہو کسی مسلمان کے ساتھ)
ایک حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مفہوم
************
تم روزہ رکھتے ہو بھوک اور پیاس برداشت کرتے ہو
لیکن چغلی،گالی ،سب و شتم اور لعنت کرنے سے باز نہیں آتے
(جو شخص (رزوہ رکھ کر)جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے )
صحیح بخاری
**************
اپنی نیکیاں ٹوٹے برتن میں جمع نہ کرو
ایک طرف اتنی مشکل سے نیکیاں جمع کرتے ہو
اور دوسری طرف اتنی آسانی سے ضائع کر دیتے ہو !!!
Comments
Post a Comment