فقیر اور نوجوان
ایک نوجوان کا گزر ایک فقیر کے پاس سے ہوا اس نے رک کر اُسے کچھ دینا چاہا
لیکن جب جیب میں ہاتھ ڈالا . . اسے پتہ چلا کہ بٹوا وہ گھر بھول آیا ہے
اُس نے فقیر سے معذرت کرتے ہوئے کہا : معاف کرنا بڑے میاں !!
میں بٹوا گھر چھوڑ آیا ہوں . . ان شا ء اللہ میں ابھی لیکر آتا ہوں
فقیر نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا : بیٹا تم نے مجھے سب سے زیادہ دیا ہے
لڑکا حیران و ششدر ہو کر : لیکن بڑے میاں میں نے تو آپ کو کچھ نہیں دیا ۔ فقیر نے کہا :
تم نے مجھ سے معذرت کی مجھے عزت و تکریم دی اور ...ایسے کبھی بھی مجھے کسی نے مخاطب نہیں کیا
اور یہ میرے نزدیک روپے پیسے سے زیادہ اہم اور عزیز ہے
اے اللہ ! ! ہماری مدد فرما کہ ہم جو بھی کلمہ زبان سے نکالیں اس کی قدر وقیمت کا اندازہ
ہمیں اندازہ اور احساس بھی ہو
اور اے ہمارے رب
نیکی کے کاموں میں ہماری مدد فرما
چاہے کوئی اچھی بات ہی کیوں نہ ہو
Comments
Post a Comment