الحمد للہ رب العالمین !
وہ گھاس کا رب ہے، گھاس پر منہ مارتی گائے کا رب ہے، گائے پہ نظریں گاڑے شیر کا رب ہے، شیر کی کھال ڈرائنگ روم میں سجائے انسان کا رب ہے اور قبر میں انسانی جسم کو بڑے سلیقے سے decompose کرتے microbesکا رب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ایک جان، ایک گروہ، ایک شہر، ایک دنیا کا رب نہیں ، رب العالمین ہے۔
میرے رب کی کائنات کی مثال ایک سمندر کی سی ہے جس کی حدیں کہکشاﺅں سے پرے جاتی ہیں اور جس کے پانی کا ہر قطرہ ایک پوری کائنات ہے۔ کائنات جس میں لاکھوں نہ نظر آنے والے وجود رہتے ہیں۔ ہر ایک وجود اتنا زندہ ہے کہ خواب دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔
مخلوقات کے ان خوابوں کا ایک لامتناہی دریا ہے جو ربِ باری تعالی کے دروازے کی طرف جاتا ہے اور ہر خواب پورا ہوتا ہے۔ ازل سے یہ دریا بہتا چلا آ رہا ہے۔
"نہ یہ مخلوق مانگنے سے تھکی ہے اور نہ میرا رب عطا کرنے سے رکا ہے۔ "

Comments
Post a Comment