نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ حجۃ الوداع اے لوگو! بے شک تمہارا رب بھی ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک ہے ۔اگاہ رہو! کسی عربی کو کسی عجمی پر کسی عجمی کو کسی عربی پر کسی سفید فام کو کسی سیاہ فام پر اور کسی سیاہ فام کو کسی سفید فام پر کوئی فضیلت حاصل نہیں۔ فضیلت کا معیار صرف تقوی ہے۔ تم میں سے اللہ کے نزدیک زیادہ عزت کا مستحق وہ ہے جو زیادہ حدود کا پابند ہے۔ سنو! ممکن ہے اس سال کے بعد تم مجھے نہ دیکھ سکو. سنو! ممکن ہے اس سال کے بعد تم مجھے نہ دیکھ سکو. سنو! ممکن ہے اس سال کے بعد تم مجھے نہ دیکھ سکو. ایک لمبے قد کاشخص جو قبیلہ شنوءۃ کا فرد لگتا تھا کھڑا ہوا اور اس نے کہا اے اللہ کے نبی پس ہم کیا کریں؟ آپ نے فرمایا، اپنے رب کی عبادت کرو (ایک روایت میں ہے کہ اپنے رب سے ڈرتے رہو) ، پانچ وقت کی نماز ادا کرو ، رمضان کے مہینے کے روزے رکھو، بیت اللہ کا حج کرو، پوری خوش دلی سے اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کرو اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو .ایسا کرو گے تو جنت میں دااخل ہو جاؤ گے .