دعا
اے میرے پیارے رَبُ العزت مجھے دعا مانگنی تو نہیں آتی پھر بھی تیرے حضور میں ہاتھ اٹھائے رکھتا ہوں کہ تو مجھ بندہ ناچیز پر اپنا کرم فرما۔
اے میرے پیارے رَبُ العزت میرے قریب رہ جس طرح تو اپنے پیارے انسانوں کے قریب رہتا ہے۔
اے میرے پیارے رَبُ العزت تو اس طرح مجھ پر اپنی عنایتں فرما جیسے تو نے نبیوں پیغمبروں پر فرمائی ہیں۔
اے میرے پیارے رَبُ العزت تو میرے ماضی کے تمام گناہوں کو معاف فرما آئندہ زندگی میں گناہوں سے بچا۔
اے میرے پیارے رَبُ العزت تُو تو زمین و آسمانوں کا واحد حاکم ہے تیری حاکمیت ہمیشہ قائم رہے گی تو چند گھڑیوں کا تیری زمین پر مہمان ہوں پھر مجھے تیرے پاس لوٹکر آنا ہے۔ اور تجھے اپنی زندگی کی کارگردگی کا حساب دینا ہے مجھے روزِ حر شرمندگی سے بچا لینا۔
اے میرے پیارے رَبُ العزت میری عزت تیرے ہاتھ میںہے مجھے غلامی نفس سے آزاد فرما اس مادی دور کا انسان ہوں جس میںخود غرضیاں ہیں مجھے صبر عطا فرما میرے دل کو پاک فرما ۔ میری زبان کو پاک فرما دے۔ میرے دماغ میںصرف اپنا ہی خیال سما دے۔مجھے دینِ اسلام کے قانون پر چلنے کی توفیق دے۔ مجھے پاک انسانوں کی صف میںشامل کر لے۔
اے میرے پیارے رَبُ العزت میں عقل ناقص ہوں میرے بے عقل وجود کو وجودِ عقل بنا دے تاکہ میںصحیح عبادت کر سکوں جو تجھے پسند آئے میرے راستوں سے ابلیس کو ہٹا دے تاکہ میرے سفر کو کثرتِ عبادت سے نہ روک سکے۔
اے میرے پیارے رَبُ العزت تو مجھے اپنے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح پیروکار بن کر زندگی گزارنے کی توفیق دے اور مجھے ہر آزمائش پر پورا اترنے کی طاقت عطا فرما۔
اے میرے پیارے رَبُ العزت تو میری طرف توجہ فرما۔ اور مجھے نیکو کاروں میں شامل کر۔ مجھے ایسے پاک کر دے جیسے ماں کی گود میں بچہ پاک ہوتا ہے گناہ کرنے کی طاقت مجھے عطا نہ کرنا تیری ذات کی تعیف کوئی پوری نہیںکر سکتا تو لامحدود ہے، تو لا شریک ہے ، تو میری دُعائوں کو قبول فرما، تو ہمیشہ سچائی کا ساتھ دینے والا ہے اور مجھے سچا انسان بنا دے۔ آمین

Comments
Post a Comment