حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شخص نے سوال کیا کہ مسلمانوں میں بہتر مسلمان کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہتر مسلمان وہ شخص ہے جس کی زبان اورجس کے ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں‘‘۔
(صحيح بخاری، کتاب الرقاق، ج 5، ص 2379، رقم 6119)
یعنی نہ وہ زبان سے مسلمانوں کو گزند تکلیف و اذیت پہنچائے اور نہ وہ ہاتھ سے مسلمانوں کو نقصان پہنچائے۔ سوال چونکہ مسلمانوں کے حوالے سے کیا گیا کہ مسلمانوں میں سے اچھا مسلمان کون ہے لہذا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سوال کا جواب بھی مسلمانوں کی نسبت سے عطا فرمایا۔
ایک اور مقام پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمان اور مومن کی تعریف بیان فرماتے ہیں، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
اَلْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لسَانِه وَيَدِه وَالْمُوْمِنُ مَنْ اَمِنَه النَّاسُ عَلٰی دِمَائِهِمْ وَاَمْوَالِهِمْ.
(جامع ترمذی، کتاب الايمان عن رسول الله، ج 5، ص 17، رقم 2627)
اس حدیث مبارکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمان اور مومن کی تعریف بیان کی کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔۔۔ جو مسلمانوں پر حملہ آور نہ ہو۔۔۔ مسلمانوں پر اسلحہ اور ہتھیار نہ اٹھائے۔۔۔ مسلمانوں کو بموں کے ذریعے نہ اڑائے۔۔۔ اور خود کش حملے یا کسی اور ذریعے سے مسلمانوں کے خون کو نہ بہائے۔۔۔ ہاتھ سے تکلیف پہنچانا تو ایک طرف رہا بلکہ مسلمان اپنی زبان سے بھی دوسروں کو تکلیف نہ پہنچائے۔ بندوق چلانا تو بڑی بات ہے اپنی زبان بھی مسلمانوں کے خلاف نہ چلائے

Comments
Post a Comment