.•• ....... پھر توشہ دان کھو گیا ....... ••.▄▀▄ سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ عیہ وسلم ایک غزوہ میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کی ضرورت محسوس ہوئی، تو پوچھا : '' اے ابو ھریرہ ! تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے ؟'' میں نے جواب دیا : میرے پاس توشہ دان میں کچھ کھجوریں موجود ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''اس کو لاؤ '' میں توشہ دان لایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :''چمڑے کا فرش لاؤ '' میں نے چمڑے کا فرش بچھا دیا آپ صلی اللہ عیہ وسلم نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کیا اور کھجوروں کواپنے ہاتھ میں لیا جن کی تعداد اکیس تھی، پھر آپ صلی اللہ عیہ وسلم ہر ایک کھجور زمین پر رکھتے رہے اور بسم اللہ پڑھتے رہے، یہاں تک کہ آخری کھجورپر بھی ایسے ہی بسم اللہ پڑھا اور کھجوروں کو جمع کر کے فرمایا :'' فلاں اور اس کے ساتھیوں کو بلاؤ '' انہوں نے آکر کھایا اور آسودہ ہو کر نکل گئے پھر آپ صلی اللہ عیہ وسلم نے فرمایا :'' فلاں اور اس کے ساتھیوں کو بلاؤ '' وہ بھی آئے آسودہ ہو کھا...