Saturday, 3 November 2012

Huzoor(S.A.W) ki taif ki logon ko dawat

جب رسول الله (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کو طائف کے لوگوں نے زخمی کردیا اور سخت اہانت اور بیحرمتی والا رویہ اختیار کیا ...شریر لڑکوں کو پیچھے لگا دیا...کہ آپکا مذاق اڑائیں...تالیاں پیٹیں...پتھر ماریں ..حتیٰ کہ آپکے دونوں جوتے خون کے جاری ہونے سے رنگین ہو گئے ..تو سید کاینات (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) نے دعا مانگی...مالک الملک کی شان قہاری کو جوش آنا ہی تھا ..کہ حضرت جبرئیل (علیہ السلام) نے آکر سلام کیا ..اور عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی قوم کی وہ گفتگو جو آپ سے ہوئی سنی اور ان کے جوابات سنے اور ایک فرشتہ کو جس کے متعلق پہاڑوں کی خدمت ہے آپ کے پاس بھیجا ہے کہ آپ جو چاہیں اس کو حکم دیں، اس کے بعد اس فرشہ نے سلام کیا اور عرض کیا کہ جو ارشاد ہو میں اس کی تعمیل کروں اگر ارشاد ہو تو دونوں جانب کے پہاڑوں کو ملا دوں جس میں یہ سب درمیان میں کچل جائیں یا اور جو سزا آپ تجویز فرمائیں۔ حضور (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم) کی رحیم و کریم ذات نے جواب دیا کہ میں اللہ سے اس کی امید رکھتا ہوں کہ اگر یہ مسلمان نہیں ہوتے تو ان کی اولاد میں سے ایسے لوگ پیدا ہوں جو اللہ کی پرستش کریں اور اس کی عبادت کریں۔

0 comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...