Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2012

Nabi(S.A.W) ka khutba hijattull widah

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ حجۃ الوداع اے لوگو! بے شک تمہارا رب بھی ایک ہے اور تمہارا باپ بھی ایک ہے ۔اگاہ رہو! کسی عربی کو کسی عجمی پر کسی عجمی کو کسی عربی پر کسی سفید فام کو کسی سیاہ فام پر اور کسی سیاہ فام کو کسی سفید فام پر کوئی فضیلت حاصل نہیں۔ فضیلت کا معیار صرف تقوی ہے۔ تم میں سے اللہ کے نزدیک زیادہ عزت کا مستحق وہ ہے جو زیادہ حدود کا پابند ہے۔ سنو! ممکن ہے اس سال کے بعد تم مجھے نہ دیکھ سکو. سنو! ممکن ہے اس سال کے بعد تم مجھے نہ دیکھ سکو. سنو! ممکن ہے اس سال کے بعد تم مجھے نہ دیکھ سکو. ایک لمبے قد کاشخص جو قبیلہ شنوءۃ کا فرد لگتا تھا کھڑا ہوا اور اس نے کہا اے اللہ کے نبی پس ہم کیا کریں؟ آپ نے فرمایا، اپنے رب کی عبادت کرو (ایک روایت میں ہے کہ اپنے رب سے ڈرتے رہو) ، پانچ وقت کی نماز ادا کرو ، رمضان کے مہینے کے روزے رکھو، بیت اللہ کا حج کرو، پوری خوش دلی سے اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کرو اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو .ایسا کرو گے تو جنت میں دااخل ہو جاؤ گے .

Maqbol e hajj

Maidan e arafat

Takmeel e hajj

Hajj

Kalma e tayeeba

Hajr e aswad

Madeena munawara

Manaseek e hajj aur khawateen

Duniya ka doka

Nafs ki arastaghi

تمھارے نفس کی آراستگی کے لئے یہی کافی ہے کے جس چیز کو اوروں کے لئے ناپسند کرتے ہو اس سے خود بھی پرہیز کرو Its enough for the embellishment of your essence that you avoid the same thing which you dislike for others.

Khosha wo din harm e pak ki fizaon main tha

خوشا وہ دن حرم پاک کی فضائوں میں تھا زباں خموش تھی دل محو التجائوں میں تھا در کرم پہ صدا دےرہا تھا اشکوں سے جو ملتزم پہ کھڑےتھے، میں ان گداوں میں تھا غلاف خانہ کعبہ تھا میرےہاتھوں میں خدا سےعرض و گزارش کی انتہاوں میں تھا حطیم میں مرےسجدوں کی کیفیت تھی عجب جبیں زمین پہ تھی ذہن کہکشاوں میں تھا طواف کرتا تھا پروانہ وار کعبےکا جہانِ ارض و سما جیسےمیرےپاوں میں تھا دھڑک رہا ہےمرےساز روح پر اب بھی وہ ایک نغمہ جو ”لبیک“ کی صدائوں میں تھا مجھےیقین ہےمیں پھر بلایا جائوں گا کہ یہ سوال بھی شامل میری دعاوں میں تھا

Rooh ka sawarna

تمہاری روح کا سنورنا تمہارے جسم کے سنورنے سے زیادہ ضروری ہے Embellishing of your soul is much important than decoration of your body.

neki krne ki mittas

اگر تم ایک اچھا کام (نیکی) کرنے کی مٹھاس محسوس نہیں کرتے، تو جان لو کے تم نے وہ اچھا کام(نیکی) کیا ہی نہیں If you do not find the sweetness of doing a good deed then be aware that you have not done that deed.

Yaar ko hum ne ja ba ja daika

یار کو ہم نے جا بجا دیکھا _____ کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا کہیں ممکن ہوا کہیں واجب ______ کہیں فانی کہیں بقا دیکھا دید اپنے کی تھی اسے خواہش ____ آپ کو ہر طرح بنا دیکھا صورتِ گُل میں کھل کھلا کے ہنسا ___ شکل بلبل میں چہچہا دیکھا شمع ہو کر کے اور پروانہ ________ آپ کو آپ میں جلا دیکھا کر کے دعویٰ کہیں انالحق کا _____ بر سرِ دار وہ کھنچا دیکھا تھا وہ برتر شما و ما سے نیاز ______ پھر وہی اب شما و ما دیکھا کہیں ہے بادشاہ تخت نشیں ______ کہیں کاسہ لئے گدا دیکھا کہیں عابد بنا کہیں زاہد ______ کہیں رندوں کا پیشوا دیکھا کہیں وہ در لباسِ معشوقاں _______ بر سرِ ناز اور ادا دیکھا کہیں عاشق نیاز کی صورت ______ سینہ بریاں و دل جلا دیکھا یار کو ہم نے جا بجا دیکھا ______ کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا کلام: حضرت شاہ نیاز بریلوی

Zill hajja ki fazael aur ibadat

ذی الحجہ کے فضائل اور عبادات فضیلت : ذی الحجہ کے مہینے کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے خصوصی طور پر اس مہینے کے شروع کے دس دنوں کی بڑی بزرگی بیان کی گئی ہے۔ مختصراً طور پر ملاحظہ ہو۔ ان دنوں کی عزت کرنے والے کو اللہ تعالیٰ درج ذیل دس نعمتوں سے نوازتا ہے۔1۔ عمر میں برکت اور صحت فرماتا ہے۔ 2۔ مال میں زیادتی عطا کرکے حوصلہ افزائی فرماتا ہے۔3۔ اہل و عیال کی حفاظت کرکے حوصلہ افزائی فرماتا ہے۔4۔ گناہوں کا کفارہ عطا فرماتا ہے۔5۔ اس شخص کی نیکیوں میں اضافہ کردیتا ہے اور گناہ معاف فرمادیتا ہے۔ 6۔ اس کے نزع کے وقت کی تنگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ 7۔ ظلمت میں روشنی عطا فرماتا ہے۔ 8۔ نیکیوں کے اجر کا پلڑا بھاری کرتا ہے۔ 9۔ جہنم سے نجات عطا فرماتا ہے۔ 10۔ جنت کے درجات میں بلندی عطا فرماتا ہے۔ اس کے علاوہ اس دن اگر کسی نے اس عشرے میں کسی مسکین کو کھانا کھلایا یا خیرات دی تو گویا اس نے پیغمبروں کی سنت پر عمل کیا۔ اعمال و نوافل٭جوکوئی ذی الحجہ کی نو تاریخ کو چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورۂ کافرون اور اکیس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے تو انشاء اللہ تع

Khushian

جب تمہیں خوشیاں ملنے لگیں تو تین باتوں کو مت بھولنا .. الله کو ، اسکی مخلوق کو اور اپنی اوقات کو. when you start getting happiness then do not forget three things : Allah , his Creatures and your Limit

Rub

الحمد للہ رب العالمین ! وہ گھاس کا رب ہے، گھاس پر منہ مارتی گائے کا رب ہے، گائے پہ نظریں گاڑے شیر کا رب ہے، شیر کی کھال ڈرائنگ روم میں سجائے انسان کا رب ہے اور قبر میں انسانی جسم کو بڑے سلیقے سے decompose کرتے microbesکا رب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ ایک جان، ایک گروہ، ایک شہر، ایک دنیا کا رب نہیں ، رب العالمین ہے۔ میرے رب کی کائنات کی مثال ایک سمندر کی سی ہے جس کی حدیں کہکشاﺅں سے پرے جاتی ہیں اور جس کے پانی کا ہر قطرہ ایک پوری کائنات ہے۔ کائنات جس میں لاکھوں نہ نظر آنے والے وجود رہتے ہیں۔ ہر ایک وجود اتنا زندہ ہے کہ خواب دیکھتا ہے۔۔۔۔۔۔ مخلوقات کے ان خوابوں کا ایک لامتناہی دریا ہے جو ربِ باری تعالی کے دروازے کی طرف جاتا ہے اور ہر خواب پورا ہوتا ہے۔ ازل سے یہ دریا بہتا چلا آ رہا ہے۔ "نہ یہ مخلوق مانگنے سے تھکی ہے اور نہ میرا رب عطا کرنے سے رکا ہے۔ "

Gunah....

وہ گناہ جسکا تمہیں رنج ہو، اللہ کے نزدیک اُس نیکی سے کہیں اچھا ہے جو تمہیں خُود پسند بنا دے ۔ The sin which makes you sad and repentant is more liked by Allah than the good deed which turns you arrogant.

Bukhaari, Kitab Al'adaab, Volume:73

رسول (صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا، اے عائشہ(رضي اللہ تعالی عنہ)! کیا تم نے کبھی مجھے بری یا گندی زبان میں بات کرتے سنا ؟ یاد رکھو قیامت کے دن وہ لوگ الله کی نظر میں سب سے برے ہوں گے جنھیں لوگ علیحدہ کر دیں یا ان سے کنارہ کر لیں تا کے انکی فحش زبان یا گناہ سے اپنے آپ کومحفوظ رکھ سکیں. [ بخاری، کتاب الاداب، جلد:73 ] The Prophet(Sallallahu Alaihi Wa'alehi Wasallam) said: “O ‘Aaishah(Razi Allah Ta'ala Anhu)! Have you ever seen me speaking a bad and dirty language? (Remember that) the worst people in Allah’s sight on the Day of Resurrection will be those whom the people desert or leave in order to save themselves from their dirty language or from their transgression. [ Bukhaari, Kitab Al'adaab, Volume:73 ]

Jo mily Hayat_e_khizar mujhy

Jo mily Hayat_e_khizar mujhy, Or usy main Sarf-e-Sana karoon. Tera shukar phir bhi adaa na ho, Tera shukar kesy adaa karoon? Tery Karam ki koi had nahi, Gino kis tarha k adad nahi, Nahi koi Tery siwa mera ALLAH, Jisy yaad Tery siwa karoon. Main kaha karoon Tu suna kary, Tu diya kary main liya karoon. Tery dar pe jhuka rahy sir mera, Teri rehmaton me ho guzar mera. Koi bhool ho to Maaf kar, Mujhy Bakhsh de jo khata karoon. (Ameen)

Islam is peace

Islam is peace Islam is beautiful Islam is successful Islam is unity Islam is purity Islam is love and prosperity Islam is not hatred or adversity Islam is not rivalry and enmity Islam is true salvation Islam means no harm or affliction Love Islam... Live Islam... Spread Islam.

Taqwa

A a j - K i - B a a t • تقوٰی ایک مضبوط قلعہ ہے اور فسق و فجور ایک کمزور چار دیواری ہے کہ جو نہ اپنے رہنے والوں سے تباہیوں کو روک سکتی ہے اور نہ اُنکی حفاظت کر سکتی ہے piety is a strong house of protection while impiety is a weak house which does not protect its people, and does not give security to him who takes refuge therein

Surah Fatir # 15 - 17

. Surah Fatir # 15 - 17 .. اے لوگو تم الله کی طرف محتاج ہواور الله بے نیاز تعریف کیا ہوا ہے. اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے. اور یہ بات الله تعالیٰ پر کچھ مشکل نہیں O men, you are the ones who need Allah, and Allah is Free-of-All-Needs, the Ever-Praised. If He so wills, He can do away with you and bring a new creation.For Allah, that is not something difficult.

Surah Fatir # 15 - 17

.. Surah Fatir # 15 - 17 .. اے لوگو تم الله کی طرف محتاج ہواور الله بے نیاز تعریف کیا ہوا ہے. اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور نئی مخلوق لے آئے. اور یہ بات الله تعالیٰ پر کچھ مشکل نہیں O men, you are the ones who need Allah, and Allah is Free-of-All-Needs, the Ever-Praised. If He so wills, He can do away with you and bring a new creation.For Allah, that is not something difficult.

Sahi Bukhari, Book of Manners, Hadith:6223 ]

حضرت ابو ہریرہ (رضی اللہ تعالٰی عنہ) سے روایت ہے کے نبی (صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا، اللہ تعالیٰ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے ۔ اس لئے جب تم میں سے کوئی شخص چھینکے اور الحمد للہ کہے تو ہر مسلمان پر جو اسے سنے ، حق ہے کہ اس کا جواب یرحمک اللہ سے دے ۔ لیکن جمائی شیطان کی طرف سے ہوتی ہے اس لئے جہاں تک ہو سکے اسے روکے کیونکہ جب وہ منہ کھول کر ہا کہتا ہے تو شیطان اس پر ہنستا ہے [ صحیح بخاری، کتاب الادب، حدیث:6223 ] Narrated Abu Hurera (RA) that Prophet ﷺ said, ALLAH likes sneez and dislike yawning, thats why when any one of you sneez he should say AL-Humdulilah and the one who listens this should say Yar-Hamkullah in reply to it. But yawning is from satan, so when anyone of yawn he should try to avoid it as much as he can. Because he he opens his mout to yawn, satan laughs at him. [ Sahi Bukhari, Book of Manners, Hadith:6223 ]

Sahi Bukhari, Book Of Faith, Chapter39, Hadees:52

نبی (صلی اللہ علیہ واله وسلم) کا ارشاد ہے کہ بے شک جسم کے اندر گوشت کا ایک ٹکڑا ہے اگر وہ درست ہوجائے تو سارا جسم درست ہوجائے, اور اگر وہ بگڑ جائے تو پورا جسم بگڑ جائے۔ جان لو کہ وہ دل ہے [ صحیح بخاری، کتاب الایمان، باب:39 ، حدیث:52 ] Prophet ﷺ said, indeed there is a piece of flesh in the body, if its good the whole body will remain good. And if it becomes bad the whole body will become worse, and know that it is heart. [ Sahi Bukhari, Book Of Faith, Chapter39, Hadees:52 ]